ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / بنواسی میں کدمبوتسواکا جشن دھوم دھام سے منایاجائے گا: ڈی سی ہریش کمار

بنواسی میں کدمبوتسواکا جشن دھوم دھام سے منایاجائے گا: ڈی سی ہریش کمار

Sat, 18 Jan 2020 19:42:23    S.O. News Service

کاروار:18؍ جنوری (ایس اؤ نیوز)سنیچر کو اترکنڑا ضلع ڈپٹی کمشنر کے دفتر میں ڈی سی ڈاکٹر ہریش کمار نے سال 2020کدمبوتسوا جشن کے متعلق اخبارنویسوں کو مفصل جانکاری دیتے ہوئے بتایا کہ تاریخی سطح پر مشہور مقام بنواسی میں ہرسال کی طرح امسال بھی کدمبوتسوا دھوم دھام سےمنایا جائے گا۔

ڈی سی نے بتایا کہ کدمبوتسوا میں مختلف قسم کے جلسے ، نمائش، یوتھ، خواتین کے متعلق مذاکرے اور تجربہ کار فن کاروں کے ذریعے ثقافتی پروگرام کو منعقد کے متعلق صلاح ومشورے لے کر ایک مثالی اتسوا کے طورپر منائے جانےکی با ت کہی۔ کدمبوتسوا میں شریک ہونے والے عوام کو بس کا انتظام ، مقامی فن کاروں کوترجیح دی جائے گی۔ اتسوا میں  عوام کو زیادہ شریک کروانے کے لئے ریاستی سطح کے مشہور فن کاروں کے پروگرام ، پھول نمائش، باغبانی فصلوں کی نمائش اور جانوروں کی نمائش ، پکوان مقابلے منعقد کرتے ہوئے کدمبوتسوا کو کامیاب کرنےکا ڈی سی نے اعلان کیا۔


Share: